Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیرخارجہ کی فرانسیسی ہم منصب سے ملاقات

علاقائی اورعالمی حالات پرتبادلہ خیال کیا گیا(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے دورہ پیرس کے دوران فرانسیسی ہم منصب کیتھرین کولونا سے ملاقات کی۔
سعودی پریس ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق اس موقع پردونوں وزرائے خارجہ نے مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات کومزید مستحکم بنانے کے مختلف طریقوں کا جائزہ لیا علاوہ ازیں علاقائی اورعالمی حالات پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
فریقین نے بین الاقوامی امورمیں تازہ رین پیشرفت اورامن وسلامتی کے حوالے سے مملکت اورفرانس کی کوششوں کو جاری رکھنے پربھی تبادلہ خیال کیا۔
مملکت کے ویژن 2030 کی روشنی میں دوطرفہ تعاون کے امکانات میں اضافے پربھی گفتگو کی گئی۔
اس موقع پرسعودی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمان الداود اورفرانس میں متعین مملکت کے قائمقام ناظم الامور فرید الشھری بھی موجود تھے۔

شیئر: