شہزادہ فیصل بن فرحان سے جی سی سی کے نئے سیکریٹری جنرل کی ملاقات
شہزادہ فیصل بن فرحان سے جی سی سی کے نئے سیکریٹری جنرل کی ملاقات
منگل 28 فروری 2023 22:09
مشترکہ تشویش کے خلیجی امور سے متعلق کئی ایشوز کا جائزہ لیا گیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے منگل کو ریاض میں وزارت کے دفتر میں خلیجی تعاون کونسل(جی سی سی) کے سیکریٹری جنرل جاسم محمد البدیوی نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان نے جی سی سی کے سیکریٹری جنرل کا عہدہ سنبھالنے پر جاسم محمد البدیوی مبارکباد دی۔
ملاقات میں مشترکہ خلیجی اقدامات کے عمل کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مشترکہ تشویش کے خلیجی امور سے متعلق کئی ایشوز کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع ہر وزارت خارجہ کے انڈر سیکریٹری ڈاکٹر عبدالرحمن الرسی بھی موجود تھے۔