Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان کا کل دوبارہ ریلی نکالنے کا اعلان، ’میں خود قیادت کروں گا‘

عمران خان کا کہنا تھا کہ ’چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ظلِ شاہ کی ہلاکت پر جوڈیشل کمیشن بنائیں‘ (فائل فوٹو: وکی پیڈیا)
سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ’تحریک انصاف کل دن دو بجے دوبارہ لاہور میں الیکشن ریلی کا انعقاد کرے گی۔‘
سنیچر کو ویڈیو خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ’میں خود الیکشن ریلی کی قیادت کروں گا۔‘
انہوں نے کہا کہ جو لوگ کہتے ہیں کہ ’پی ٹی آئی کے کارکن ظلِ شال کی موت ایک حادثہ ہے وہ مریم نواز کی آڈیو سن لیں۔‘
سنیچر کو ویڈیو خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ’مریم نواز نے حکم دیا کہ ظل شاہ کی موت کو حادثہ کہا جائے۔‘
‘ظلِ شاہ کی موت پر نگراں وزیراعلٰی اور آئی جی پنجاب نے نیوز کانفرنس میں جھوٹ بولا۔‘
انہوں نے کہا کہ ’حقیقت یہ ہے کہ ظلِ شاہ کو بدترین تشدد کر کے شہید کیا گیا، اس کی ویڈیوز دیکھیں۔‘
’ظل شاہ کو پولیس وین میں لے جایا گیا اور بعد میں اس کی لاش سڑک سے ملی۔‘
سابق وزیراعظم نے کہا کہ ’ظلِ شاہ کے قتل کا مقدمہ اُلٹا میرے خلاف درج کروا دیا گیا۔‘
’ہمارے پاس پولیس اہلکاروں اور افسران کی پی ٹی آئی کے بے گناہ کارکنوں پر تشدد کی ویڈیوز موجود ہیں۔‘
عمران خان کا کہنا تھا کہ ’چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ظلِ شاہ کی ہلاکت کا نوٹس لیں اور اس پر جوڈیشل کمیشن بنائیں۔‘
انہوں نے کہا کہ ’الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کے کارکنوں پر تشدد میں ملوث پولیس افسران کے تقرر کا نوٹس لے اور انہیں برطرف کرے۔‘

شیئر: