Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’مولا جٹ‘ کا گنڈاسا کینیڈا میں ایک کروڑ 40  لاکھ سے زائد روپے میں نیلام

کینیڈا میں چیریٹی ایونٹ کے دوران پاکستانی اداکار فواد خان نے اداکار میکال ذولفقار کے ساتھ نیلام کیا۔
پاکستان کی بلاک بسٹر فلم ’دی لیجنڈز آف مولا جٹ‘ میں مولا جٹ کی پہچان گنڈاسا تقریبا ایک کروڑ 40  لاکھ 80 ہزار روپے میں نیلام کر دیا گیا ہے۔
کینیڈا میں چیریٹی ایونٹ کے دوران پاکستانی اداکار فواد خان نے اداکار میکال ذولفقار کے ساتھ نیلام کیا، جس کی قیمت پانچ ہزار ڈالر سے شروع کی گئی۔
تقریب کے دوران پاکستانیوں سے بھرے  سٹیڈیم میں گنڈاسا نیلام کرتے ہوئے میکال ذولفقار اعلان کرتے ہیں کہ  ’یہ بہت قیمتی گنڈاسا ہے اور میں یہ نیلام کرنا چاہتا ہوں اور یہ فواد خان کی طرف سے پیش کیا جائے گا۔‘
جس کے بعد فواد خان گنڈاسے کی نیلامی کے دوران سٹڈیم میں بیٹھے حاضرین سے کہتے ہیں ’اب عزت رکھ لینا‘
اداکار میکال ذولفقار سٹیج سے نیچے آڈئینس میں آتے ہیں جہاں گنڈاسے کی قیمت 45 ہزار ڈالر سے 46 ہزار ڈالر تک لگانے کے بعد ایک پاکستانی 50 ہزار ڈالر قیمت لگاتے ہیں۔
مولا جٹ کے گنڈاسے کی 50 ہزار ڈالر قیمت لگانے والے پاکستانی کو فواد خان گنڈاسا پیش کرتے ہیں۔
مولا جٹ کا گنڈاسا  فنڈ ریزنگ ایونٹ کے دوران نیلامی میں خریدنے پر سوشل میڈیا پر اس جذبے کو سراہا جا رہا ہے۔   
مائکروبلاگنگ ویب سائٹ انسٹا گرام پر عافیہ بلاگز ہینڈل پر گنڈاسے کی نیلامی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا کہ’ یہ مولا جٹ کا بڑا کارنامہ ہے۔‘
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by afiablogs (@afiablogs)

 

’سم تھنگ ہاٹ‘ نامی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نیلامی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ’ ٹورنٹو میں فواد خان نے گنڈاسا نیلام کیا جس کی حیران کن قیمت 50 ہزار ڈالر لگائی گئی ہے۔‘
مزید لکھا گیا کہ ’ یہ رقم سہارا فار لائف کو جائے گی جن کا مقصد ضرورت مند افراد کو تعلیم اور اچھی صحت کی سہولیات فراہم کرنا ہے‘

 

شیئر: