Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سابقہ بیوی کو 58کروڑ ڈالر ادا کرنیکا حکم

لندن ..... برطانیہ کی ایک عدالت نے گیس اور تیل کے سابق تاجر کو اپنی سابقہ بیوی کو 45.3 کروڑ پونڈ (58 کروڑ امریکی ڈالر) کی ادائیگی کرنے کا حکم دیا ہے ،یہ ملکی تاریخ میں طلاق کے نتیجے میں کسی بھی خاتون کو ملنے والی سب سے بڑی رقم ہے۔ 61 سالہ تاجر اور اس کی 41 سالہ مطلقہ بیوی دونوں روسی نژاد ہیں۔ انہوں نے 20 سال قبل ماسکو میں شادی کی تھی اور ان کے2 بچے بھی ہیں۔ بعد ازاں یہ جوڑا برطانیہ منتقل ہو گیا۔برطانوی عدالت کے جج کے مطابق مطلقہ خاتون کو مجموعی "ازدواجی اثاثوں" کا 41.5 فیصد حصہ دیا گیا ہے جو خاتون کی جانب سے اپنے شوہر کے ساتھ گزارے جانے والے20 برسوں کا زرِ تلافی ہے۔ جج کا کہنا ہے مذکورہ مطلقہ نے 20 برس تک کسی خادمہ یا ملازمہ کی معاونت کے بغیر خاتونِ خانہ ہونے اور دونوں بچوں کی تربیت کی ذمہ داری انجام دی۔ 

شیئر: