Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور روس کا پیٹرول کی پیداوار میں کمی کا اعلان

رواں برس کے اختتام تک یومیہ 20 لاکھ بیرل پیداوارمیں کمی کی جائے گی(فوٹو، ایس پی اے)
روس اورسعودی عرب نے 2023 کے آخرتک تیل پیداوار میں کمی کے فیصلے سے متفق ہونے کا اعلان کردیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان اورروس کے نائب وزیر اعظم نے تیل منڈی میں توازان اوراستحکام کے حوالے سے اوپیک پلس کی کوششوں کا جائزہ لیا۔ روسی اعلی عہدیدار سعودی عرب کے سرکاری دورے پرریاض پہنچے ہوئے ہیں۔
فریقین نے اس عزم کا اظہارکیا ہے کہ اوپیک پلس نے اکتوبر2022 میں جوفیصلہ کیا تھا اس کے مطابق 2023 کے اختتام تک یومیہ 20 لاکھ بیرل پیٹرول کی پیداوار میں کمی کی پابندی کی جائے گی اورعالمی تیل منڈی کے توازن واستحکام کی خاطراوپیک پلس کے سائبان تلے دونوں ملک تعاون جاری رکھیں گے۔
سعودی وزیرتوانائی اورروس کے نائب وزیر اعظم نے عالمی تیل منڈی کے حالات ، مشترکہ سرکاری کمیٹی برائے تجارتی واقتصادی وسائنسی اورٹیکنالوجی تعاون کے اگلے سیشن کے ایجنڈے اوردونوں دوست ملکوں کے مفادات میں معاون تعلقات کوجدید خطوط پراستوار کرنے اورآگے بڑھانے کی تدابیر کا جائزہ لیا۔

شیئر: