Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یکم رمضان 27مئی کو متوقع

ابہا.... قصیم یونیورسٹی کے معاون پروفیسراور ماہر فلکیات ڈاکٹر عبداللہ المسند نے کہا ہے کہ 27مئی 2017ءہفتے کو یکم رمضان متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ سو فیصد اعتماد کے ساتھ یہ دعویٰ نہیں کیا جاسکتا کیونکہ اصل صورتحال تو چاند رات کو ہی واضح ہوگی تاہم علم الفلک کی معلومات کے تناظر میں یہ بات پورے وثوق سے کہی جاسکتی ہے کہ شعبان 30دن کا ہوگا اور پہلا روزہ ہفتہ 27مئی کو متوقع ہے۔

شیئر: