رمضان میں دفاتر کے اوقات، اقامے کی سہ ماہی تجدید اور ریاض ایئر سمیت گزشتہ ہفتے سعودی عرب کی اہم خبریں
رمضان میں دفاتر کے اوقات، اقامے کی سہ ماہی تجدید اور ریاض ایئر سمیت گزشتہ ہفتے سعودی عرب کی اہم خبریں
اتوار 19 مارچ 2023 0:01
سوشل ڈیسک -اردو نیوز
مساجد کے لاؤڈ سپیکر صرف اذان اور تکبیر کے لیے استعمال ہوں گے۔ (فائل فوٹو: سبق)
گذشتہ ہفتے سعودی عرب میں اقامے کی تجدید، ریاض ایئر لائنز کا قیام، صحرائی پھل کی کھیپ کی واپسی، سعودی انجینیئرنگ کونسل میں رجسٹرڈ پاکستانیوں اور مساجد میں لاؤڈ سپیکر کے حوالے سے حکام کی وضاحت قارئین کی توجہ کا مرکز رہیں۔
اقامہ کی سہ ماہی تجدید کی سہولت ختم کردی گئی ہے؟
سعودی محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن جو وزارت داخلہ کا ذیلی ادارہ ہے قوانین کے مطابق مملکت میں مقیم غیر ملکیوں کے اقامے، خروج وعودہ اور خروج نہائی کے اجرا کا ذمہ دار ہے۔
سائق خاص(فیملی ڈرائیور) کے ویزے پرموجود ایک شخص نے جوازات کے ٹوئٹرپراقامہ کی تجدید کےحوالے سے دریافت کیا کہ ’ اقامہ کی سہ ماہی تجدید کےلیے فیس 150 ریال جمع کرائی ہے مگرابشرپلیٹ فارم فیس قبول نہیں کررہا بلکہ ناقص فیس لکھا ہوا آرہا ہے کیا سہ ماہی تجدید کی سہولت ختم کردی گئی ہے؟‘
مساجد کے لاوڈ سپیکر کا استعمال، وزارت اسلامی امور کی وضاحت
سعودی عرب میں وزارت اسلامی امور کے ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ ’سعودی عرب میں فجر، مغرب اورعشا کی نمازوں میں لاوڈ سپیکر کے استعمال کی اجازت نہیں، پابندی برقرار ہے‘۔
ترجمان نے کہا کہ’ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے یہ اطلاعات درست نہیں جس میں دعوی کیا جا رہا ہے کہ فجر، مغرب اور عشا کی نمازوں میں مساجد کے بیرونی لاوڈ سپیکر استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے‘۔