متحدہ عرب امارات میں راس الخیمہ کی موبائل فورس اور ٹریفک پولیس نے ایک عرب شہری کو کچل کر فرار ہونے والے ایشیائی ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔
ایشیائی ٹرک ڈرائیور شیخ محمد بن زاید سٹریٹ پر حادثے کے بعد شارجہ فرار ہوگیا تھا۔ اسے صرف چار گھنٹے میں ہکڑ لیا گیا۔
الامارات الیوم کے مطابق راس الخیمہ کی موبائل فورس اور ٹریفک پولیس کے انچارج بریگیڈیئر احمد النقبی نے بتایا کہ’ حادثے کی اطلاع آپریشن روم کو ملی تھی۔ پولیس نے چیک پوسٹوں پر تعینات سیکیورٹی اہلکاروں کو وائرلیس پراس کی اطلاع کردی تھی‘۔
بریگیڈیئر احمد النقبی نے مزید کہا کہ ’عرب شہری کی لاش ہسپتال کے سرد خانے میں محفوظ کرادی گئی‘۔
’ شیخ محمد بن زاید سٹریٹ پر لگے سی سی کیمروں کی مدد سے رپورٹ تیار کرنے کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے کر ریکارڈ وقت میں کارروائی نمٹا دی گئی‘۔