عمرہ سیکیورٹی فورس کی پریس کانفرنس آج ہوگی
’پریس کانفرنس میں رمضان المبارک کے دوران سیکیورٹی منصوبہ متعارف کرایا جائے گا‘ ( فوٹو: سبق)
مکہ مکرمہ میں آج عمرہ سیکیورٹی فورس کی مشترکہ پریس کانفرنس ہوگی جس میں عمرہ زائرین کو پیش کی جانے والی خدمات پر روشنی ڈالی جائے گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق پریس کانفرنس میں رمضان المبارک کے دوران سیکیورٹی منصوبہ بھی متعارف کرایا جائے گا۔
پریس کانفرنس میں محکمہ امن عامہ کے سربراہ جنرل محمد البسامی، محکمہ شہری دفاع کے سربراہ جنرل ڈاکٹر حمود بن عبد اللہ الفرج اور محکمہ پاسپورٹ کے سربراہ جنرل صالح المربع خطاب کریں گے۔
عمرہ سیکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ ’پریس کانفرنس میں خادم حرمین شریفین حکومت کی طرف سے عمرہ زائرین کو پیش کی جانے والی سہولتوں پر تفصیلی روشنی ڈالی جائے گی‘۔
’حرم مکی شریف میں عمرہ زائرین کو منظم کرنے اور انہیں ہر طرح کی سہولت فراہم کرنے کے لیے اب تک فراہم کی جانے والی خدمات گفتگو ہوگی‘۔
’علاوہ ازیں رمضان المبارک کے دوران لاکھوں زائرین کو منظم کرنے اور تمام رکاوٹوں کو دور کرتے ہوئے آسانیاں فراہم کرنے کے لیے جو جامع منصوبہ تیار کیا گیا ہے اس کی بریفنگ دی جائے گی‘۔