افغانستان اور عراق میں سابق امریکی سفیر زلمے خلیل زاد کے پاکستانی سیاست اور سابق وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں اوپر تلے بیانات کا پاکستان میں بھرپور ردعمل آ رہا ہے اور مختلف حلقے ان کی پاکستانی سیاست میں اچانک دلچسپی کے متعلق اظہار خیال کر رہے ہیں۔
منگل کی رات کو زلمے خلیل زاد نے تازہ بیان میں آج ہونے والے پارلیمنٹ کے اجلاس کے بارے میں کہا تھا کہ ’حکمران اتحاد کے زیر کنٹرول پاکستانی پارلیمنٹ سپریم کورٹ سے عمران خان کو نا اہل قرار دلوانے کا مطالبہ کرسکتی ہے جبکہ آئندہ چند روز میں پی ٹی آئی پر پابندی لگا سکتی ہے۔
مزید پڑھیں
-
حکومت پی ٹی آئی کو دہشت گرد جماعت کے طور پر ڈیل کرے: مریم نوازNode ID: 751151
-
کیا عمران خان نے ’حکومت کی چالیں‘ ان پر واپس پلٹ دیں؟Node ID: 751961
’ایسا لگتا ہے کہ حکومت نے عمران خان کو ریاست کا دشمن نمبر 1 بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔‘
’اس طرح کے اقدامات پاکستان کے تین بحرانوں کو مزید گہرا کریں گے: سیاسی، اقتصادی اور سلامتی۔ کچھ ممالک نے تو پہلے ہی طے شدہ سرمایہ کاری کو معطل کر دیا ہے۔ اگر مذکورہ اقدامات اٹھائے گئے تو پاکستان کے لیےآئی ایم ایف کی امداد پر شکوک وشبھات پیدا ہوجائیں گے اور اس کے لیے عالمی تعاون بھی کم ہوجائے گا۔ سیاسی تقسیم اور تشدد بڑھنے کا امکان بڑھے گا۔‘
ان کے اس بیان کے بعد مختلف حلقوں کی جانب سے سوشل میڈیا اور دوسرے پلیٹ فارمز پر رد عمل دیا گیا ہے۔
زلمے خلیل زاد کے اس بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ نواز کے سینیئر رہنما اور نواز شریف اور مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’پاکستانی حکومت کو مکمل سمجھ ہے کہ پاکستان کے لیے کیا بہتر ہے اور ہمیں زلمے خلیل زاد کی قبیل کے لوگوں سے نصحیت کی ضرورت نہیں ہے جنہوں نے افغانستان میں حالات بڑے خراب کیے اور جس کے مضمرات کا ہم ابھی تک سامنا کر رہے ہیں۔‘
Pakistani govt fully understands what is best for Pakistan & we don’t need any advice from the likes of Zalmay Khalilzad who messed big time in Afghanistan- the implications of which we continue to suffer. @realZalmayMK https://t.co/pf09xTobp0
— Mohammad Zubair (@Real_MZubair) March 21, 2023
ٹیلی ویژن اینکر عادل شاہزیب نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ یہ دلچسپ اور حیران کن ہے کہ زلمے خلیل زاد اچانک سے پاکستان کے بارے میں اتنے فکر مند کیسے ہو گئے؟
Here you go…he does it again! Interesting and surprising how all of sudden Amb. Khalilzad sounds “very concerned” about Pakistan. Second such commentary on Pakistan’s internal affairs in few days. https://t.co/te0YARHyer
— Adil Shahzeb (@adilshahzeb) March 21, 2023
صحافی فاضل جمیلی نے اپنے تبصرے میں لکھا کہ تجسس ہے کہ زلمے خلیل زاد نے اپنی توجہ پاکستان کی طرف کیوں مبذول کر لی ہے؟ وقت بتائے گا کہ زلمے خلیل زاد کے بیانات کے پیچھے خطے میں نئی دلچسپی ہے یا کوئی نئی حکمت عملی؟
Curious why Zalmay Khalilzad has shifted his focus towards Pakistan lately? Is there a new strategy in play or a renewed interest in the region? Time will tell. #Pakistan #Afghanistan #USForeignPolicy
— Fazil Jamili (@faziljamili) March 21, 2023