Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قیدیوں کی رہائی کے لیے ابشر کے ذریعے عطیات مہم

’مالی حقوق کے قیدیوں کی رہائی کے لیے شہری اور مقیم غیر ملکی عطیات جمع کراسکتے ہیں‘ (فوٹو: سبق)
محکمہ جیل خانہ جات نے کہا ہے کہ قیدیوں کی رہائی کے لیے عطیات مہم ابشر کے ذریعہ دوبارہ شروع کی جا رہی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مالی حقوق کے قیدیوں کی رہائی کے لیے سعودی شہری اور مقیم غیر ملکی عطیات جمع کرا سکتے ہیں۔‘
محکمہ جیل خانہ جات کے سربراہ جنرل ماجد بن بندر الدویش نے ابشر پر نئی سروس کا افتتاح کر دیا ہے۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’عطیات جمع کرنے کے خوہشمند ابشر کی ’فرجت‘ سروس میں جا کر قیدی کے بارے میں تمام کوائف اور معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔‘
’اسی طرح احسان پلیٹ فارم پر بھی ’فرجت‘ سروس کا اضافہ کردیا گیا ہے جس کے ذریعہ اہل خیر اپنے عطیات جمع کرا سکتے ہیں۔‘
’فرجت سروس میں قیدی کی عمر، مالی حقوق کی تفصیل اور بقیہ رقم کے علاوہ دوسری بنیادی معلومات موجود ہیں۔‘

شیئر: