لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور پنجاب میں درج مقدمات کی تفصیلات سامنے آنے پر ان کے خلاف کارروائی روکنے کا حکم واپس لے لیا ہے۔
بدھ کے روز کیس کی سماعت کرتے ہوئے جج جسٹس طارق سلیم شیخ نے نیب اور اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے تفصیلات فراہم نہ کرنے پر ان اداروں کو عمران خان کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی سے روکتے ہوئے 24 مارچ تک درج تمام مقدمات کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔
تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی تھی کہ چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف پولیس کو کسی بھی قسم کی کارروائی سے روکا جائے اور ان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیل سے بھی آگاہ کیا جائے۔
مزید پڑھیں
-
تحریک انصاف کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی مشروط اجازتNode ID: 752296