Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماہ رمضان کی آمد پرمختلف شہروں میں روایتی سجاوٹ

رمضان کے حوالے سے خیرمقدمی کلمات بھی لکھے گئے(فوٹو، ایس پی اے)
رمضان المبارک کی آمد پر سعودی عرب کے تمام شہروں کو روایتی انداز سے سجادیا گیا۔ 
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے ‘کے مطابق رمضان کی پہلی شب باحہ ریجن کی سڑکیں، دکانیں، محلے، چوراہے  رنگا رنگ قمقموں سے سج گئے۔ 
باحہ ریجن کے قریوں میں رمضان کی خریداری کے لیے عارضی بازار لگ گئے جہاں مختلف قسم کے روایتی پکوان، سبزیاں اور مشروبات فروخت کیے جارہے ہیں۔ 

  مخصوص روایتی برقی فانوسوں سے شہروں کو سجایاگیا(فوٹو، ایس پی اے)

باحہ ریجن کے زرعی فارم تازہ پھلوں کے حوالے سے مملکت بھر میں اپنی شہرت رکھتے ہیں۔ 
باحہ کے باشندے رمضان المبارک کے دوران بازاروں اورمحلوں کے گیٹس پر خیرمقدمی کلمات کے بورڈز لگائے ہوئے ہیں۔ گھر خوبصورت شمعوں اور فانوسوں سے مزین ہیں۔

شیئر: