Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض، جدہ اور مکہ مکرمہ میں رمضان سیزن کا اہتمام

رمضان کے پورے مہینے میں مختلف صحتمند سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی وزارت ثقافت کے زیراہتمام  ریاض، جدہ اور مکہ مکرمہ میں رمضان سیزن کے نام سے ثقافتی تقریبات کا سلسلہ پورا مہینہ جاری رہے گا۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رمضان سیزن کا مقصد مملکت کے تاریخی اور ثقافتی ورثے کے ان پہلوؤں کو اجاگر کرنا ہے جو خاص طور پر ماہ مقدس سے متعلق ہیں۔

سعودی قہوہ اور روایتی مشروبات کے سٹالز اور دکانیں کھولی جائیں گی۔ فوٹو ٹوئٹر

رمضان کے پورے مہینے میں حفاظ میں قرآن سے متعلق مختلف مقابلے، خطاطی کی ورکشاپس، کٹھ پتلی تھیٹر، مختلف قسم کے آرٹ ایونٹس اور والی بال چیمپئن شپ سمیت مختلف تقریبات اور کئی دیگر صحتمند سرگرمیاں جاری رہیں گی۔
یہ تقریبات ان شہروں میں متعدد مقامات پر منعقد ہوں گی جہاں سعودی قہوہ، کھانے پینے کی اشیا کے سٹالز، کیفے اور رمضان کی مٹھائیاں، زیورات اور دیگر روایتی اشیا فروخت کرنے والی دکانیں بھی کھولی جائیں گی۔

شیئر: