قاہرہ .... جدہ سے الجزائرجانے والی السعودیہ کی پرواز کو معمر معتمر خاتون کی زندگی بچانے کیلئے قاہرہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑ گئی۔ قاہرہ ایئرپورٹ حکام نے بتایا کہ جدہ سے الجزائر جانے والی سعودی پرواز 2710 کے پائلٹ نے رابطہ کرکے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔ پائلٹ نے بتایا کہ 83سالہ الجزا©ئری مسافر خاتون مریم بوکرا ع کی حالت بہت زیادہ خراب ہوگئی ہے۔ سعودی طیارے کو اترنے کی اجازت دیدی گئی۔ طبی عملہ مسافر خاتون کی مدد کیلئے طیارے میں پہنچ گیا اور پھر مسافر خاتون کو علاج کیلئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔