پاکستانی ایئرلائنز ایئر سیال نے غیر ملکی فلائٹس کا آغاز کردیا ہے اور اس کی پہلی پرواز بدھ کو 160 مسافروں کے ساتھ جدہ روانہ ہوگئی ہے۔
ٹوئٹر پر ایئر سیال نے صارفین کو مطلع کیا کہ ’ہماری پہلی غیر ملکی فلائٹ پی ایف 716 لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ سے جدہ کے لیے روانہ ہوگئی ہے۔‘
خیال رہے 22 مارچ کو ایئر سیال نے اعلان کیا تھا کہ ان کی پہلی غیر ملکی پرواز 29 مارچ کو سعودی عرب کے لیے روانہ ہوگی۔
Alhumdulillah, our 1st International Flight PF716 to #Jeddah departed a while ago from the Allama Iqbal International Airport #Lahore! #AirSial - The Pride of #Pakistan #PakistansMostHospitableAirline pic.twitter.com/NKTY5iwqrm
— AirSial (@airsial) March 29, 2023