Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایئر سیال کی فلائٹس، مرافقین کے لیے روزگار اور اقامہ ہولڈرز کے لیے جاپانی ویزے سمیت گذشتہ ہفتے سعودی عرب کی خبریں

جاپان کے لیے آن لائن ویزوں کا اجرا 27 مارچ سے کیا جائے گا۔ (فوٹو: روئٹرز)
سعودی عرب میں گذشتہ ہفتے ایک طالبہ کی جانب سے اپنے والد کو گردہ عطیہ کرنے، ایئر سیال کی سعودی عرب کے لیے فلائٹس شروع کرنے، امریکی خاتون کا مملکت میں خود کو محفوظ سمجھنے سے متعلق بیان، سعودی شہری اور اقامہ ہولڈرز کے لیے آن لائن جاپانی ویزوں سے متعلق خبریں قارئین کی توجہ کا مرکز رہیں۔

شوق الحسینی کا کہنا ہے کہ ان کے والد چھ برس سے گردوں کے مرض میں مبتلا تھے۔ (فوٹو: سبق)

تکلیف میں نہیں دیکھ سکی‘، سعودی طالبہ نے اپنے والد کو گردہ عطیہ کر دیا

سعودی لڑکی نے گردوں کے عارضے میں مبتلا اپنے والد کو گردہ عطیہ کر دیا۔
سبق نیوز کے مطابق النماص کمشنری میں مقیم بیشہ یونیورسٹی کی طالبہ 23 سالہ شوق عبداللہ الحسینی کا کہنا تھا کہ ’والد گزشتہ 6 برس سے گردوں کے امراض میں مبتلا تھے۔ وہ ہفتے میں 3 دن ڈائیلاسز کرتے تھے جس میں انہیں تکلیف اٹھانی پڑتی تھی۔
مزید پڑھیں

جدہ کے لیے فلائٹس 29 مارچ سے شروع ہوں گی۔ (فائل فوٹو: ایئر سیال/فیس بُک)

ایئر سیال کا پاکستان سے سعودی عرب کے لیے فلائٹس کا اعلان

پاکستانی ایئرلائنز ایئر سیال نے پاکستان سے سعودی عرب کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
بدھ کو ایک ٹویٹ میں ایئر سیال نے اعلان کیا کہ ’ہم فخریہ اعلان کررہے ہیں کہ ہم پاکستان سے جدہ کے لیے انٹرنیشنل فلائٹس شروع کر رہے ہیں۔
ایئر سیال کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان اور جدہ کے درمیان فلائٹس 29 مارچ سے شروع ہوں گی۔
مزید پڑھیں

جوی فیلان کے مطابق سعودی شہری مشکل وقت میں اپنے خاندان کا خیال رکھتے ہیں۔ (فوٹو: سبق)

سعودی عرب میں رات کو بغیر کسی خوف کے گھر سے نکل سکتی ہوں: امریکی خاتون

سعودی عرب میں 16 برس سے مقیم امریکی خاتون جوی فیلان کا کہنا ہے کہ سعوددی شہری اپنے اہل و عیال اور والدین کا خیال رکھنے میں بے مثال ہیں۔
الاخباریہ چینل کے پروگرم میں گفتگو کرتے ہوئے امریکی خاتون نے کہا کہ ’سعودی عرب میں مقامی شہری اور مقیم غیرملکی امن و امان اور سکون اطمینان سے رہتے ہیں۔
ان کے مطابق ’سعودی معاشرے کی خاص بات یہ ہے کہ سعودی شہری اپنے اہل خانہ کا بڑا خیال رکھتے ہیں۔ امریکہ میں یہ چیز دیکھنے کو نہیں ملتی۔
مزید پڑھیں

حادثہ افطاری سے کچھ دیر قبل ذھب گاؤں کے المرار درے میں پیش آیا۔ (فوٹو: ٹوئٹر)

اللیث میں ٹریفک حادثہ، پاکستانی ٹرالر ڈرائیور ہلاک

مکہ ریجن کی اللیث کمشنری میں افطار سے کچھ دیر قبل پیش آنے والے المناک ٹریفک حادثے میں پاکستانی ٹرالر ڈرائیور ہلاک ہوگیا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ٹرالر پر پینے کے پانی کے کارٹن لدے ہوئے تھے۔ حادثہ اللیث کمشنری کے مشرق میں ذھب گاؤں کے المرار درے میں پیش آیا۔
ٹرالر الفحو قریے کی فلاحی انجمن کے لیے پانی کے کارٹن لے کر جا رہا تھا، اور حادثے کے نتیجے میں ٹرالر الٹ جانے سے اس میں آگ لگ گئی۔
مزید پڑھیں

آن لائن ویزوں کا اجرا 27 مارچ سے کیا جائے گا۔ (فوٹو: ٹوئٹر)

سعودی شہری اوراقامہ ہولڈرز کے لیے آن لائن جاپانی سیاحتی ویزہ

جاپان نے اپنے سیاحتی ویزے کی شرائط نرم کرتےہوئے سعودی شہریوں اور اقامہ ہولڈرز کے لیے آن لائن ویزہ دینے کا اعلان کردیا۔
اخبار 24 نے مملکت میں قائم جاپانی سفارت خانے کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ 27 مارچ 2023 سے جاپان کے لیے سیاحتی ویزے کے حوالے سے قوانین میں کی جانے والی ترمیم پرعمل درآمد شروع کیاجارہا ہے۔
مزید پڑھیں

وزیر افرادی قوت کو روزگار کی کارروائی منظم کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔ (فوٹو: عکاظ)

قانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کے ’مرافقین‘ کے لیے روزگار کی سہولت؟

سعودی عرب میں قانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کے ہمراہ رہنے والے’ مرافقین‘ کو ملازمت کی مشروط اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر افرادی قوت و سماجی بہبود کو ان کے روزگار کی کارروائی منظم کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ سعودی قانون محنت اور قانون اقامہ میں دو تعبیریں استعمال ہوتی ہیں۔ مرافق (مذکر)، مرافقہ (مونث) کی ہوتی ہے جس سے  مقیم غیرملکی کا وہ بھائی یا بیٹا مراد ہوتا ہے جس کی عمر 18 برس سے زیادہ ہو اسی میں غیر ملکی کی ماں شامل ہوتی ہے۔
دوسری تعبیر (تابع) کی استعمال کی جاتی ہے اس سے مراد 18 برس سے کم عمر کی اولاد اور بیوی ہوتی ہے۔
مزید پڑھیں

شیئر: