Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خانہ کعبہ اور حجر اسود اعلی درجے کے عود سے معطر

ادارہ امورحرمین کے نگران اعلی عبدالرحمن السدیس خانہ کعبہ کو معطر کیا( فوٹو: ٹوئٹر حرمین شریفین)
سعودی عرب میں ادارہ امورحرمین کے نگران اعلی شیخ ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس اورادارے کے اعلی عہدیداروں نے حجراسود اور خانہ کعبہ کو معطر کرنے کےلیے اعلی درجے کے عود استعمال کیا۔ 
سبق نیوز کے مطابق اس موقع پر ادارہ امورحرمین کے نگران اعلی نے حرمین شریفین کی خدمت کےلیے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد مملکت شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے خصوصی اہتمام پر اظہار تشکرکیا۔ 


ادارہ امورحرمین کے نگران اعلی نے شاہ سلمان اور ولی عہد سے اظہار تشکرکیا۔ ( فوٹو: ٹوئٹر حرمین شریفین)

جنرل پریذیڈنسی برائے امورمسجد الحرام اورمسجد نبوی کی جانب سے خانہ کعبہ کومعطرکرنے کے لیے اعلی درجے کی عود کا استعمال کیاجاتا ہے۔  
خانہ کعبہ کو معطر کرنے کے لیے حاصل کیا گیا عود انتہائی اعلی معیار کا ہے جسے حجراسود اور کسوہ کعبہ پرلگایا جاتا ہے۔

شیئر: