کویتی کیپیٹل اتھارٹی اُبھرتی ہوئی مارکیٹ کے لیے کوالیفائی کرنے کی خواہشمند
کویت کی اتھارٹی نے ایک سٹریٹجک پلان بھی شروع کیا ہے( فائل فوٹو: عرب نیوز)
کویت کی کیپٹل مارکیٹس اتھارٹی نے اپنے الیکٹرانک پورٹل کے ذریعے الیکٹرانک ٹریڈنگ اکاؤنٹس کی رپورٹس اور نگرانی کے کام کو بہتر بنانے کے لیے ایک نیا خودکار نظام نافذ کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق کویت کی کیپٹل مارکیٹس اتھارٹی کے چیف کمشنر احمد المعلم نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ’ اگلے چاربرسوں میں اتھارٹی فنانشل ٹائمز سٹاک ایکسچینج رسل انڈیکس میں ابھرتی ہوئی مارکیٹ کے طور پر کوالیفائی کرنے کے لیے کیپٹل مارکیٹ کے نظام کو تیار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے‘۔
نئے نظام کا مقصد الیکٹرانک ٹریڈنگ سروس فراہم کرنے والوں سے ڈیٹا اکٹھا کرنا اور الیکٹرانک ٹریڈنگ اکاؤنٹس اور روزانہ آمدنی کی ریکارڈنگ رپورٹس کے ذریعے اتھارٹی کو رپورٹ کرنا ہے۔
اتھارٹی نے مقامی اور بین الاقوامی تبدیلیوں کے مطابق ترقی کے اگلے مرحلے کی ضروریات کے جواب میں ایک سٹریٹجک پلان بھی شروع کیا۔ یہ کویت وژن 2035 کی ریاستی ہدایات کے مطابق تھا۔
کویت اور سعودی عرب کی سٹاک ایکسچینجز نے گزشتہ سال دسمبر میں ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے جس کے تحت دونوں ادارے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں اپنا تعاون بڑھاتے ہوئے کیپٹل مارکیٹوں کی ترقی کو تقویت دیتے ہوئے دیکھیں گے۔
بورسا کویت اور مملکت کے مرکزی سٹاک کے مالک تداول گروپ کے درمیان معاہدہ مالیاتی ٹیکنالوجی اور مصنوعات تیار کرنے کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی، سماجی اور گورننس کی رپورٹنگ اور نفاذ کے لیے تھا۔