سعودی عرب میں گاڑیوں کی قیمت میں 20 فیصد اضافہ
’خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت ملنے پر طلب میں 25 فیصد اضافہ ہوا ہے‘ (فوٹو: سبق)
قومی کمیٹی برائے کارڈیلر کے رکن سعید الشریف نے کہا ہے کہ پڑوسی ممالک کے مقابلے میں سعودی عرب میں گاڑیوں کی قیمت میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’گاڑیوں کی قیمت میں اضافہ طلب میں اضافے کے باعث ہوا ہے‘۔
’سعودی عرب میں خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت ملنے پر طلب میں 25 فیصد اضافہ ہوا ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’ملک میں گاڑیوں کی قیمت میں اضافے کی وجہ ایجنٹ پر عائد مختلف قسم کے شرائط بھی ہیں جن میں کم سے برانچز کی تعداد، ورکشاپس اور سپیر پارٹ کی ہر وقت فراہمی بھی شامل ہے‘۔