Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں چکنی مٹی اور گارے سے بنی تاریخی مسجد الدوید کی تعمیر نو

موسم گرما میں ٹھنڈی رہتی جبکہ سردی میں درجہ حرارت معتدل ہوتا تھا۔(فوٹو: ایس پی اے)
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا منصوبہ برائے تعمیرِ نو و تزئین تاریخی مساجد کے دوسرے مرحلے میں مملکت کے شمالی حدود ریجن کی تاریخی مسجد الدوید کی تعمیر نو کی جا رہی ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق مسجد جس مقام پر واقع ہے وہ عہد رفتہ میں عراق اور نجد کے تجارتی قافلوں کی گزرگاہ ہوا کرتا تھا۔
یہاں ’سوق المشاہدہ ‘ بھی واقع ہے جو 60 برس قبل علاقہ کا اہم تجارتی مقام تھا۔ قریہ الدوید رفحا کمشنری سے 20 کلو میٹر دوری پرواقع ہے۔

قریہ الدوید کی قدیم و تاریخی مسجد 137 مربع میٹر رقبے پر بنائی گئی تھی جسے عصر حاضر کی تعمیری خصوصیات کے ساتھ از سرنو تعمیر کیا جا رہا ہے۔
مسجد میں گزشتہ کئی برسوں سے نماز ادا نہیں کی جاتی تھی۔ اب تعمیر نو کے بعد اس میں بیک وقت 54 نمازیوں کی گنجائش ہو جائے گی۔

نجدی طرز تعمیر کی مسجد الدوید کو 60 برس قبل تعمیر کیا گیا تھا( فوٹو: ایس پی اے)

نجدی طرز تعمیر کی مسجد الدوید کو 60 برس قبل تعمیر کیا گیا تھا۔
چکنی مٹی اور گارے سے بنائی گئی مسجد کی خاصیت یہ تھی کہ وہ موسم گرما میں ٹھنڈی رہتی ہے جبکہ سردی میں یہاں کا درجہ حرارت معتدل ہوتا تھا۔

 

شیئر: