Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جھاڑ پھونک کے مراکز کی کوئی شرعی سند نہیں،السند

ریاض .... امر بالمعروف و نہی عن المنکر اداروں کے سربراہ اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السند نے انکشاف کیا ہے کہ بعض لوگوں نے سعودی عرب میں جھاڑ پھونک کے باقاعدہ ادارے قائم کرلئے ہیں۔ وہاں غیر شرعی سرگرمیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ جھاڑ پھونک کرنے والے خواتین کیساتھ خلوت کے عالم میں پائے گئے ہیں۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ اسلامی شریعت میں جھاڑ پھونک دفاتر کی کوئی بنیاد کہیں نہیں ملتی۔ اس قسم کے دفاتر یا اداروں کے فوائد کم نقصانات زیادہ ہیں۔ سیرت طیبہ کا مطالعہ بتاتا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی بھی اپنے گھر کو جھاڑ پھونک کا مرکز نہیں بنایا۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اور پھر تابعین کرام رحمتہ اللہ علیہم کے یہاں بھی ہمیں اس قسم کی سند نہیں ملتی۔
 

شیئر: