Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، سکیورٹی اور سیاسی صورتحال کا جائزہ

پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے اہم اجلاس جاری ہے جس میں ملک کی سکیورٹی، امن و امان کی صورتحال اور سیاسی حالات پر غور و خوض کیا گیا ہے۔
جمعے کو وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وزیراعظم ہاؤس میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کابینہ کے سینیئر اراکین کے علاوہ فوجی قیادت بھی شریک ہوئی۔
اطلاعات کے مطابق اجلاس میں فوجی آپریشنز اور ملک کی مجموعی سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی اور اس موقع پر ملک کے موجودہ سیاسی حالات بھی زیر بحث آئے۔
سول و فوجی قیادت نے خطّے میں ہونے والی تبدیلیوں اور ان کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا اور دہشت گردوں کے خلاف جاری کارروائیوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

شیئر: