Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2300سال پرانے مدفن کا سراغ

  قاہرہ .... مصری ماہرین نے شہرمینیامیںآثار قدیمہ سے مالا مال علاقے ٹونا الجبل میں 2300سال پرانے مدفن کا سراغ لگالیا ہے۔ جس کے اندر عہد فرائن کے اعلیٰ راہبوں اور حکام کی کم از کم 17ممیاں رکھی ہوئی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ تمام ممیاں اچھی حالت میں ہیں اوریہی اچھی بات ہے کہ یہ ممیاں معمولی انسان کی نہیں ممیوں اور عہد فرائن کے بارے میں معلومات رکھنے والے ماہرین نے نئی دریافت کو انتہائی اہم اور شاندار قرار دیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ اس سے ملک میں سیاحت کی صنعت کو مزید فروغ ملے گا۔ واضح ہو کہ دنیا بھر کے سیاحوں کی بڑی تعداد اہرام و ممیوں کو دیکھنے کیلئے یہاں آتی رہتی تھی مگر گزشتہ چند برسوں سے دہشتگردی کے واقعات نے انکی آمد کم کردی ہے۔ نئی دریافت سے سیاحت اپنے سابقہ عروج تک پہنچ سکتی ہے۔ وزارت نوادرات کاکہناہے کہ اس علاقے میں ہزارو ںکی تعداد میں حنوط شدہ قدیم جانوروں اور پرندوں کے ڈھانچے بھی ملے ہیں۔ ان سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ وہ رﺅ سا جن کی ممیاں یہاں ملی ہیں انکے ساتھ انکے پیارے پالتو جانوروں کو بھی دفن کردیا جاتا تھا اور پھر اس سے قبل انہیں حنوط کیا جاتاتھا۔

شیئر: