Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈائنا سور کے خاتمے میں 30سیکنڈ لگے

 کرہ ارض سے زمانہ قدیم کے انتہائی قد آور جانوروں کے ختم ہونے میں جن میں ڈائنا سور خاص طور پر قابل ذکر ہیں، کے حوالے سے بی بی سی نے ایک دستاویزی فلم جاری کردی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ڈائنا سور کی پوری نسل 15کروڑ سال قبل محض30سیکنڈ میں اسلئے نیست و نابود ہوگئی کہ 9میل لمبا ایک بڑا شہابیہ کرہ ارض پر آکر گر کر تباہی پھیلانے کا سبب بنا تھا اور ڈائنا سور کی پوری نسل ختم ہوگئی تھی۔فلم میں دکھایا گیا ہے کہ شہابیہ گندھک کی ایک بڑی چٹان سے ٹکرایا تھا جس کے بعد پوری دنیا روشنی کا گولہ بن گئی اور جب یہ گولہ ٹھنڈا ہوا تو پوری دنیا کو برف اور سردی نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ بی بی سی کی اس فلم کا اصل مقصد ان وجوہ کا تفصیلی طورپر جائزہ لینا ہے جو دنیا سے ڈائنا سور کی نسل ختم ہونے کا سبب بنے۔ پروگرام پیش کرنے والے نے اس موقع پر اپنے ناظرین کو یہ بھی بتایا کہ یہ حادثہ اگر رونما نہ ہوتا تو شاید آج دنیاپر سے انسان کی بالادستی ہی ختم نہیں ہوتی بلکہ انکا وجود اور انکی افزائش نسل بھی مشکل ہوجاتی۔

شیئر: