ممبئی .... بالی وڈ کے کھلاڑی اکشے کمار اور باربی گرل کترینہ کیف کی جوڑی ایک بار پھر سلور اسکرین پر دھوم مچا سکتی ہے۔ اکشے اور کترینہ کو اس سے قبل 7 سال پہلے ایک ساتھ کسی فلم میں دیکھا گیا تھا۔ لیکن ادھر کچھ روز سے اس بات کا زبردست چرچا ہے کہ دونوں ایک بار پھر فلم میں ساتھ نظر آسکتے ہیں۔ اکشے اور کترینہ کو پچھلی بار فرح خان کی فلم "تیس مار خاں" میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔سلمان خان فلمز اور دھرما پروڈکشن ایک فلم ایک ساتھ بنانے جا رہے ہیں جس میں اکشے کمار لیڈ رول ادا کریں گے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ اس فلم میں ہیروئن کے طور پر کترینہ کیف کا نام فائنل کیا گیا ہے۔ اس فلم کی ہدایت کار ی انوراگ سنگھ کریں گے جو اکشے اور کترینہ کی فلم ”ہم کو دیوانہ کر گئے“ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر تھے۔ ایسا خیال کیاجارہا ہے کہ خود کترینہ اکشے کے ساتھ فلمیں کرنا چاہتی ہیں کیونکہ حال میں بالی وڈ کے نئے ایکٹرز کے ساتھ کی گئی ان کی کچھ فلمیں بری طرح فلاپ ہو چکی ہیں۔ اس سے پہلے اکشے اور کترینہ نے”ہیلو لندن“، ”ویلکم“ اور ”سنگھ از کنگ“جیسی کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے۔