Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحرہ میں غیر قانونی بیکری پر چھاپہ، تارکین گرفتار

’5975 کلو مختلف قسم کی تیار مٹھائیاں پکڑی گئی ہیں جنہیں نا مناسب ماحول میں سٹور کیا ہوا تھا‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے بحرہ میں واقع ایک غیر قانونی بیکری پر چھاپہ مارا ہے جسے غیر قانونی تارکین چلا رہے تھے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق بیکری میں صحت ضوابط اور بلدیہ اصولوں کی متعدد خلاف ورزیاں پکڑی گئی ہیں۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’بیکری میں 5975 کلو مختلف قسم کی تیار مٹھائیاں پکڑی گئی ہیں جنہیں نا مناسب ماحول میں سٹور کیا ہوا تھا‘۔
’300 لیٹر تیل، 500 کلو چینی، 900 کلو آٹا اور دیگر اشیا کی بڑی مقدار تلف کردی گئی ہیں‘۔
’بیکری میں کام کرنے والے عملے کے پاس صحت کارڈ نہیں تھا جبکہ بعض غیر قانونی تارکین تھے‘۔
بلدیہ نے کہا ہے  کہ ’گرفتار شدگان سے مالکان کی تفصیلات جاننے کے لیے تفتیش کی جارہی ہے ‘۔

شیئر: