Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان میں مسجد نبوی کے زائرین کی تعداد ڈیڑھ کروڑ تک پہنچ گئی

’محرم سے 15 رمضان تک 163 ملین افراد مسجد نبوی کی زیارت کرچکے ہیں‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے کہا ہے کہ  رمضان المبارک کے دوران اب تک مسجد نبوی کے زائرین کی تعداد ڈیڑھ کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ مسجد نبوی کے زائرین کو ہر طرح کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ’محرم سے لے کر 15 رمضان تک ایک کروڑ 63 لاکھ افراد مسجد نبوی کی زیارت کرچکے ہیں‘۔
’حرمین انتظامیہ کے تمام شعبے اور ان میں کام کرنے والا عملہ زائرین کو سہولت فراہم کرنے کے لیے مخلصانہ محنت کر رہا ہے‘۔
’رمضان المبارک میں زائرین کی خدمت اور سہولت فراہم کرنے کے لیے جامع منصوبے پر عمل کیا جارہا ہے‘۔

شیئر: