Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرم مکی کی جغرافیائی حدود کہاں تک، کون سے علاقے شامل ہیں؟

جنوب میں حرم مکی کی انتہائی حد 20 کلو میٹر تک ہے (فوٹو: ٹوئٹر حرمین شریفین)
سعودی وزارت حج و عمرہ نے حرم مکی کی جغرافیائی حدود کا نقشہ جاری کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق حرم مکی کاحدود اربعہ اللہ تعالی کی طرف سے مقرر ہے جہاں نماز کا ثواب دیگر مقامات پر نماز کے مقابلے میں دگنا مقرر ہے۔
وزارت حج و عمرہ کے جاری کردہ نقشے کے مطابق حرم مکی کا دائرہ بعض جہتوں میں 20 کلو میٹر تک چلا گیا ہے۔ 
شمالی مکہ میں حرم مکہ کی حد 5 کلو میٹر ہے۔ اس کا دائرہ مسجد ام المومنین عائشہ تک چلا گیا ہے۔
مغرب میں جدہ کی طرف حرم مکی کی انتہائی حد 18 کلو میٹر تک ہے۔ الحدیبیہ محلے تک حرم مکی واقع ہے۔ 
جنوب میں حرم مکی کی انتہائی حد 20 کلو میٹر تک ہے۔ اس کی سمت میدان عرفات کی جانب ہے۔ 
مشرقی مکہ میں حرم کی انتہائی حد ساڑھے 14 کلو میٹر کے لگ بھگ ہے۔ جعرانہ تک حدود حرم  ہے۔

شیئر: