Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیرملکی کارکن جو 18 برس سے زائرین کو زمزم پیش کر رہا ہے

 ادارہ سقیا زمزم کے اہلکاروں کی تعداد 650 ہے۔ (فوٹو: سکرین شاٹ العربیہ)
مسجد الحرام میں زائرین کو آب زمزم پلانے والے غیرملکی کارکن قمر علی خان نے کہا ہے کہ ’18 برس سے سعودی ادارے (سقیا زمزم) سے منسلک ہوں۔ رمضان میں زائرین کو آب زمزم  سے روزہ کھلوانا بڑی نعمت ہے۔ اس کے اظہار کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔‘
العربیہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے قمر علی خان کا کہنا تھا کہ ’رمضان میں افطار کے لیے زائرین کو آب زمزم پیش کرتے ہوئے دلی خوشی محسوس کرتا ہوں۔‘
’زائرین کی خدمت کرتے ہوئے دل میں یہ خواہش رہتی ہے کہ انہیں آب زمزم پیش کریں گے تو ان کے دل سے ہمارے لیے دعائیں نکلیں گی۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’زائرین کو آب زمزم فراہم  کرنے والے ادارے سقیا زمزم کے اہلکاروں کی تعداد 650 ہے۔‘
واضح رہے کہ زمزم کے کنویں سے پانی کو نکالنے کے بعد اسے انتہائی جدید ترین ٹیکنالوجی کے ذریعے فلٹریشن کے عمل سے گزارا جاتا ہے۔
زمزم کے کنویں سے پانی کو دو بڑے پمپوں کے ذریعے نکالا جاتا ہے جس کی فی گھنٹہ مقدار 360 کیوبک میٹر ہوتی ہے۔
پہلے مرحلے میں کنویں سے پانی کو نکالنے کے بعد اسے شاہ عبداللہ فلٹریشن پلانٹ میں منتقل کیا جاتا ہے جہاں اسے بڑے ٹینکوں میں محفوظ کرکے زائرین کو فراہم کیا جاتا ہے۔

شیئر: