Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان کے آخری عشرے میں غلاف کعبہ کی دیکھ بھال اور معطر کرنے کی رسم

سعودی قیادت افرادی طاقت اور جدید ٹیکنالوجی فراہم کیے ہوئے ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ نے پیر کو سربراہ اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کی قیادت میں  رمضان کے آخری عشرے  سے قبل غلاف کعبہ کی صفائی اور معمول کی مرمت اور اسے معطر کرنے کی رسم ادا کی گئی ہے۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق عبدالرحمن السدیس نے کہا کہ ’دنیا بھر کے مسلمانوں کے دلوں میں خانہ کعبہ کا رتبہ بہت بڑا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ  شاہ  سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان غلاف کعبہ میں غیر معمولی دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔


غلاف کعبہ کو معطر کرنے کے لیے اعلی درجے کی خوشبو استعمال کی جاتی ہے( فوٹو: ایس پی اے)

انہو ں نے کہا کہ ’سعودی قیادت غلاف کعبہ کو شاندار شکل و صورت میں نمایاں کرنے اور رکھنے کے لیے افرادی طاقت اور جدید ٹیکنالوجی فراہم کیے ہوئے ہیں‘۔
یاد رہے کہ حرمین شریفین کی انتظامیہ غلاف کعبہ کو معطر کرنے کے لیے اعلی درجے کی خوشبو استعمال کرتی ہے۔ غلاف کعبہ کی تیاری میں بہترین ریشم استعمال کیا جارہا ہے۔

شیئر: