انڈیا کے ریئلٹی شو ’بِگ باس‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ و گلوکارہ شہناز گِل کا کہنا ہے کہ وہ اپنی زندگی میں اب آگے بڑھ گئی ہیں۔
انڈین اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق ممبئی میں فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کے ٹریلر کی لانچ کے موقع پر مووی کی کاسٹ موجود تھی، جب فلم کے ہیرو سلمان خان نے شہناز گِل سے کہا کہ ’موو آن کر جاؤ‘ (آگے بڑھ جاؤ)۔ جس پر وہ اپنا کچھ یوں جواب دیتی ہیں ’کر گئی ہوں۔‘
مزید پڑھیں
-
سُشانت کیس: منشیات استعمال کرنے کے الزام کی تحقیقاتNode ID: 501101
-
بگ باس سٹار سدھارتھ شکلا انتقال کر گئےNode ID: 596651
-
’آپ کا فن لافانی‘، سشانت سنگھ کی دوسری برسیNode ID: 677326
بِگ باس میں آنجہانی اداکار سدھارتھ شُکلا اور شہناز گِل کی دوستی اُن کے مداحوں کو اتنی پسند آئی تھی کہ انہوں نے اِس جوڑی کو ’سڈ ناز‘ کا نام دے دیا تھا۔
معروف انڈین اداکار اور ریئلٹی شو سٹار سدھارتھ شکلا ہارٹ اٹیک کے باعث ممبئی کے کوپر ہسپتال میں انتقال کر گئے تھے۔ اس وقت وہ اپنے کریئر کے ایک ایسے موڑ پر تھے، جب ان کی مقبولیت بڑھتی جا رہی تھی۔
شہناز گِل کی سدھارتھ شُکلا کے ساتھ بڑھتی ہوئی قُربت کسی سے ڈھکی چُھپی نہیں تھی۔ بِگ باس کا سیزن 13 ختم ہونے کے بعد بھی اُنہیں مختلف شوز میں ایک ساتھ دیکھا گیا اور ایسی افواہیں بھی گردش کر رہی تھیں کہ دونوں جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔
تقریب میں شہناز گل سے پوچھا گیا کہ ’کیا وہ کسی کا بھائی کسی کی جان‘ میں کام کرتے ہوئے نروس تھیں؟‘ جس کے جواب میں اُنہوں نے کہا کہ ’نہیں، میں نروس نہیں ہوتی لیکن سلمان سر کے سامنے ہوتا ہی ہے۔ اپنے آپ کو دیکھ کر مجھے بہت اچھا لگ رہا ہے۔ میں اپنے آپ سے محبت کرتی ہوں۔ پہلی بات یہ ہے کہ آپ خود سے پیار کریں اور پھر بعد میں سلمان سر اور باقی سب ہیں۔ ایسے بڑے اداکاروں کے درمیان کھڑا ہونا واقعی بہت اچھا لگتا ہے جنہوں نے اپنی زندگی میں کچھ حاصل کیا ہو۔‘
Salman Sir Advice to Shehnaaz Move on from Small Screen to big Screen As the Host asked abt her Being so popular on Small Screen and SM!! #SHEHNAAZGILL #KisiKaBhaiKisiKiJaanSHEHNAAZ IN KBKJ TRAILER pic.twitter.com/PCvoOyMNtH
— Zakir Interior (@MoZakir10) April 10, 2023