Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات: نجی سے سرکاری سکولوں میں ٹرانسفر کا طریقہ مقرر

غیرملکی نصاب پڑھانے والے تعلیمی اداروں کی شرائط مختلف ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات کے تعلیمی ادارے نے سرکاری اور نجی سکولوں کے درمیان طلبہ کے ٹرانسفر کا طریقہ کار مقررکردیا۔ 
الامارات الیوم کے مطابق تعلیمی ادارے  کی جانب سے جاری گائیڈ بک میں بتایا گیا ہے کہ سرکاری سکولوں کے طلبہ تعلیمی سال کے پہلے اور دوسرے ہفتے کے دوران ایک سکول سے دوسرے سکول میں ٹرانسفر ہوسکتے ہیں۔  
تعلیمی ادارے کا کہنا ہے کہ دوسرے سیشن  کے آغاز کے پہلے ہفتے میں نجی سکولوں کے طلبہ سرکاری سکولوں میں ٹرانسفر کراسکتے ہیں۔
مذکورہ سہولت ان سکولوں کے لیے دی گئی ہے جن میں سرکاری سکولوں والا کورس پڑھایا جارہا ہے۔ ٹرانسفر کی سہولت پہلے اور دوسرے ہفتے میں ہوگی۔ 
گائیڈ بک میں مزید بتایا  گیا ہے کہ ایسے پرائیویٹ سکول سے جہاں غیرملکی نصاب تعلیم رائج ہو وہاں کے طلبہ کا سرکاری سکول میں ٹرانسفر تعلیمی سال کے آغاز میں یا زیادہ سے زیادہ  پہلے اور دوسرے ہفتے کے دوران ممکن ہوگا۔ 

شیئر: