وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
سنیچر کی رات کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایک پریس کانفرنس کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے اضافہ کیا جا رہا ہے اس کی نئی قیمت 282 روپے ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت پانچ روپے 78 پیسے کے اضافے کے بعد 186 روپے سات پیسے فی لیٹر ہو گی۔
وفاقی وزیر خزانہ کے مطابق ہائی سپیڈ اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔
نئی قیمتوں کا اطلاق 16 اپریل سے ہو گا۔