انڈیا کے عظیم بیٹر سچن تندولکر کے بیٹے ارجن تندولکر نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں اپنا ڈیبیو کیا ہے۔
ارجن تندولکر نے اتوار کے روز ممبئی کے وانکھیڈے سٹیڈیم میں ممبئی انڈینز کے لیے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلا۔
ارجن تندولکر نے اپنے پروفیشنل کیریئر کا آغاز 2018 میں انڈیا انڈر 19 کی سری لنکا کے خلاف میچ میں نمائندگی سے کیا تھا۔
مزید پڑھیں
-
کلکتہ نائٹ رائیڈرز کے ’مسٹری سپنر‘ سویش شرما کون؟Node ID: 757056
اس کے بعد 2021 میں انہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ سید مشتاق علی ٹرافی میں ممبئی کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنا ڈومیسٹک ٹی20 ڈیبیو ہریانہ کے خلاف کیا۔
سنہ 1999 میں پیدا ہونے والے نوجوان پیسر نے 2022 میں انڈیا کے سب سے بڑے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ رنجی ٹرافی میں راجستھان کی جانب سے اپنی پہلی ڈومیسٹک سینچری بھی بنائی۔
گزشتہ سال انہوں نے ڈومیسٹک ٹیم ممبئی کو چھوڑ کر گوا میں شمولیت اختیار کی جہاں اب وہ گوا کی طرف سے سید مشتاق علی ٹرافی کھیلتے ہیں۔
اگر آئی پی ایل کی بات کی جائے تو 2021 میں لگنے والی بولی میں آئی پی ایل ٹیم ممبئی انڈینز نے انہیں 20 لاکھ انڈین روپے میں خریدا تھا، تاہم وہ اس سیزن میں انجری کے باعث نہیں کھیل پائے تھے۔
اسی طرح 2022 میں ایک مرتبہ پھر ارجن تندولکر کو ممبئی انڈینز نے 30 لاکھ روپے میں خریدا لیکن انہیں کسی بھی میچ میں نہیں کھلایا گیا۔
دو سال کے ٹیم کے ساتھ رہنے کے بعد اتوار کے روز آئی پی ایل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف انہیں کپتان روہت شرما نے ڈیبیو کیپ پہنائی۔
Arjun Tendulkar receiving the Mumbai Indians cap from Rohit Sharma.pic.twitter.com/jieLS4bQEQ
— Johns. (@CricCrazyJohns) April 16, 2023
ارجن تندولکر کے ڈیبیو کرنے پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی صارفین کی جانب سے تبصرے دیکھنے میں آ رہے ہیں۔
ماہی پال چوہان نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’صبر اور استقامت آپ میں سب سے بہترین چیز سامنے لاتے ہیں۔‘
Patience and persevrance delivers best out of you!!#ArjunTendulkar pic.twitter.com/P0lo44iCQ0
— Mahipal Charan (@MP_Charan96) April 16, 2023
شائل نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’یار سب لوگ ابھی سے کوئی رائے قائم نہ کرو۔ ہر گیند ہی ڈاٹ بال نہیں ہو سکتی۔ وہ ہر گیند پر وکٹ نہیں لے سکتا۔ اسے پرفارم کرنے دو۔‘
Don’t judge him guyz , not every ball can be a dot ball. He can’t take wicket on every ball. Let him perform..#ArjunTendulkar
— Shail (@IthinkAlotttt) April 16, 2023
کرکٹ سٹیٹکشن مظہر ارشد نے حیران کُن فیکٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اپریل 2009 میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف سچن تندولکر نے اپنے پہلے اوور میں ممبئی کی نمائندگی کرتے ہوئے 5 رنز دیے تھے۔ اپریل 2023 میں ارجن تندولکر نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف ممبئی کی نمائندگی کرتے ہوئے پہلے اوور میں پانچ رنز دیے۔‘
Sachin Tendulkar's first over in IPL: went for 5 runs for MI against KKR in April 2009
Arjun Tendulkar's first over in IPL: went for 5 runs for MI against KKR in April 2023
— Mazher Arshad (@MazherArshad) April 16, 2023
ٹوئٹر ہینڈل ہائیڈروجن نے بھی دلچسپ فیکٹ شیئر کیا کہ ’سچن تندولکر نے وانکھیڈے میں 2013 میں روہت شرما کو ٹیسٹ ڈیبیو کیپ دی تھی۔ روہت شرما نے ارجن تندولکر کو 2023 میں وانکھیڈے میں ممبئی انڈینز کی ٹیسٹ ڈیبیو کیپ دی۔ دیکھو وقت کیسے گزر جاتا ہے۔‘
1.Sachin Tendulkar gave Rohit Sharma the Test Debut Cap at Wankhede in 2013.
2.Rohit Sharma gave Arjun Tendulkar the Mumbai Indians Debut Cap at Wankhede in 2023.
Just how fast the night changes ! pic.twitter.com/KkM4UfdrKX
— (@Hydrogen_45) April 16, 2023
ارجن تندولکر کے ڈیبیو پر کچھ لوگ کرکٹ میں اقربا پروری کا بھی شکوہ کر رہے ہیں۔
دیپک سونی نے کہا کہ ’یہ اقربا پروری ہے۔‘
This is a Nepotism #ArjunTendulkar
— Deepak Soni (@deepaksonitalks) April 16, 2023
رومیو نے بھی تبصرہ کیا کہ ’ارجن تندولکر آج اپنا آئی پی ایل ڈیبیو کر رہے ہیں۔ کیا یہ کرکٹ میں اقربا پروری کا آغا ہے؟‘
Arjun Tendulkar to make his ipl debut today, is this the beginning of nepotism in cricket?! pic.twitter.com/HIl02uiMph
— (@iromeostark) April 16, 2023