Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض دمام شاہراہ پر بچی بچھڑ گئی، سیکیورٹی فورس نے والدین کے حوالے کردیا

ایک فیملی دوران سفر دمام ریاض روڈ پر آرام کے لیے رکی تھی ( فائل فوٹو: العربیہ)
سعودی عرب میں مشرقی ریجن کی روڈ سیکیورٹی فورس نے فیملی سے بچھڑ جانے والی بچی کو والدین کے حوالے کردیا۔ خاندان کے افراد ریاض دمام شاہراہ پر بچی کو بھول کر چلے گئے تھے۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق روڈ سیکیورٹی فورس نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ’ ایک فیملی دوران سفر دمام ریاض روڈ پر آرام کے لیے رکی تھی۔ روانگی کے وقت اپنی بچی کو بھول کر آگے بڑھ گئے‘۔
روڈ سیکیورٹی فورس نے شاہرہوں کے مسافروں سے کہا کہ’وہ اپنی سلامتی کے لیے روڈ ضوابط کی پابندی کریں۔ شاہراہوں سے سفر کرنے والے دیگر افراد کا مفاد بھی اس میں ہے۔ آج کل موسم غیر مستحکم ہے۔ احتیاطی تدابیر کی جائیں‘۔

شیئر: