صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں طورخم سرحد کے قریب پیر کی رات گئے پہاڑی تودہ گرنے کی وجہ سے 20 سے زائد کنٹینر دب گئے جبکہ 8 زخمیوں کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔
پاک افغان سرحد طورخم پر رات کو دو بجے کے قریب لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس کی وجہ سے شاہراہ پر کھڑی متعدد گاڑیاں ملبے کے نیچے دب گئیں، حادثے میں تین افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر ضلع خیبر کے ترجمان کے مطابق ضلعی انتظامیہ، ریسکیو، پولیس اور دیگر ادارے موقع پر موجود ہیں تاہم امدادی سرگرمیوں کے لیے پشاور اور نوشہرہ سے بھاری مشینری طلب کر لی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
-
بارشوں سے تباہی: بلوچستان میں تین دنوں میں 33 افراد ہلاکNode ID: 683666