Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بغاوت پر آمادہ کرنیوالوں سے گریز کریں، لندن کانفرنس

لندن....رابطہ عالم اسلامی کے زیر اہتمام ”اسلام میں روا داری“ کانفرنس برطانوی دارالحکومت لندن میں اختتام پذیر ہوگئی۔ شرکاءنے اعلامیہ جاری کرکے اپیل کی کہ مذہبی جذبات بھڑکا کر بغاوت پر آمادہ کرنے والوں سے گریز کیا جائے۔ لندن یونیورسٹی میں منعقدہ کانفرنس میں سعودی عرب سمیت دنیائے اسلام کے مختلف علاقوں سے علما ء، مبلغین ، دانشور ، سیاستدان اور یورپی ممالک میں سکونت پذیراسلامی کمیونٹی کے قائدین کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔ یونیورسٹی کا افتتاح پروفیسر محمد عبدالحلیم نے کیا۔ وہ لندن میں کنگ فہد اکیڈمی کے سیکریٹری کونسل کے رکن اورکنگ فہد چیئر برائے افریقی مطالعات کے سربراہ بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رابطہ عالم اسلامی کے اشتراک سے لندن یونیورسٹی کا اس قسم کی کانفرنس منعقد کرنا اس بات کا عملی ثبوت ہے کہ اسلام انصاف،رحمدلی اور رواداری کا علمبردار ملک ہے۔رابطے کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹرمحمد العیسیٰ نے کہا کہ امن و رواداری کے کلچر کو رائج کرنا معاشرے کے مختلف طبقوں کے درمیان افہام و تفہیم کےلئے مکالمے کی روایت کو راسخ کرنا ہمارا شیوہ ہے۔ روا داری ، اسلام کی پاکیزہ اور اعلیٰ درجے کی ایسی قدر ہے جس کی تاکید قرآن و سنت میں کی گئی ہے۔ اسلامی اقدار ، تشدد ، اشتعال انگیزی اور مقابلہ آرائی کے خلاف ہیں۔ بعض لوگ قرآنی آیات اور احادیث مبارکہ کو ذاتی مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہیں۔قرآن و سنت سے من گھڑت تصورات کا کوئی تعلق نہیں۔ العیسیٰ نے کہا کہ انتہاپسند افراد ترجیحات اور توازن کی فقہ سے ناواقف ہوتے ہیں۔ یہ اسلامی شریعت کے مقاصد اور زمان و مکان کی تبدیلی کےساتھ فتویٰ جات کے احکام کی تبدیلی کی تعلیمات نہیں جانتے۔کانفرنس کے شرکا ءنے قومی ثقافتوں ، روایتو ں اور علامتوں کے احترام کا مطالبہ کیا۔

شیئر: