Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نصیر خان شیروانی کی طرف سے عشائیہ

عمران خان کے مشن اور جذبے کو سلام، آئندہ انتخابات میں کامیابی کے آرزو مند
جازان(جی ایس ایوب)عمران خان نے سرگودھا میں تاریخی جلسہ کرکے ثابت کردیا ہے کہ وہ عوام کے دلوں پر راج کررہے ہیں۔ وہ کرپشن کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ عوام سے اپیل ہے کہ وہ مرد حق کو 2018ءمیں ووٹ دیں۔ ان خیالات کا اظہار جازان کی معروف سماجی شخصیت امیر خان شیروانی نے نصیر خان شیروانی کی جانب سے ہم خیال دوستوں کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا۔ جازان کی معروف کاروباری شخصیت توصیف کیانی نے کہاکہ ملک میں قانون اور آئین کی بالادستی ہونی چاہئے۔ عمران خان کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ میزبان نصیر خان نے کہا کہ ہمارے قائد عمران خان محب وطن ہیں۔ غریب عوام کو انکا حق دلانا چاہتے ہیں۔ عشائیہ تقریب میں عابد علی، محمد الطاف، خاقان شیروانی، ضیاءالرحمان، جبران شیروانی، ڈاکٹر عدیل احسان، محمد ناصر اور دیگر نے شرکت کی۔

شیئر: