Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آتشبازی کا سامان بنانے، کاروبار کرنے یا سمگل کرنے پر جرمانہ اور قید

اس پر چھ ماہ قید ہے۔ (فوٹو سبق)
سعودی پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ  آتشبازی کا سامان بنانایا کاروبار کرنا یا سمگل کرنا قابل سزا جرم ہے اس پر قید اور جرمانے  کی سزا مقرر ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق پبلک پراسیکیوشن نے ٹوئٹر کےاپنے اکاؤنٹ پر توجہ دلائی ہے کہ سعودی قانون کے تحت آتشبازی تیار کرنا، ذخیرہ کرنا، برآمد کرنا، درآمد کرنا، سودا کرنا، تلف کرنا یا سمگل کرنا جرم ہے وزارت داخلہ کی اجازت کے بغیر اس حوالے سے کوئی بھی سرگرمی درست نہیں۔
پبلک پراسیکیوشن نے خبردار کیا کہ جو شخص بھی آتشبازی  کا سامان سمگل یا تیار کرے گا یا کاروبار کرے گا تو اسے چھ ماہ قید اور ایک لاکھ ریال تک جرمانے کی سزا ہوگی۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: