Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نمک سے مٹاپا کم

لندن ...... نمک ایک زمانے سے اپنی شوریدہ کیفیات کیوجہ سے کبھی مفید او رکبھی نقصان دہ قرار دیا جاتا رہا ہے۔ حالیہ دنوں میں مختلف تحقیقاتی اداروںنے نمک کو مختلف بیماریوں کی جڑ قرار دیا اور اسے کم سے کم استعمال کرنے کی صلاح دی جس پر ایک دنیا عمل پیرا بھی ہے مگر تازہ ترین تحقیقی رپورٹ کے مطابق نمک کا استعمال ہمیشہ نقصان دہ نہیں ہوتا ۔ اس سے فائدہ بھی ہوتا ہے اور آپ کا وزن بھی کم ہوتا ہے۔ یہ رپورٹ نیشنل ہیلتھ سروسز کی گائیڈ لائن میں بھی شامل ہے جس میں اس بات کی سفارش کی گئی ہے کہ اس کی افادیت کے باوجود روزانہ 6گرام نمک سے زیادہ استعمال نہیں کیا جانا چاہئے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زیادہ نمک کے استعمال سے ضروری نہیں کہ پیاس کی شدت بڑھ جائے کیونکہ پیشاب ان چیزوں سے بھی زیادہ آتا ہے جن میں نمک کی مقدار بہت زیادہ نہیں ہو تی۔ یعنی انسانی جسم نمک کی وجہ سے چربی کو زائل کرتا ہے اور ایسا رقیق مادہ تیار کرتا ہے جس سے وزن کم ہونے میں مدد ملتی ہے۔ 

شیئر: