Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیل کو افراط زر کا ذمہ دار قرار دینا درست نہیں، سیکریٹری جنرل اوپیک 

پیٹرول کے اہم شعبوں میں بھاری سرمایہ کرنے کےلیے کوشاں ہیں (فوٹو، ٹوئٹر)
پیٹرول برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کے سیکریٹری جنرل ھیثم الغیص نے کہا ہے کہ ’ہماری تنظیم تیل مارکیٹ کے بنیادی ڈھانچے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے اور اس بات کے لیے کوشاں ہے کہ پیٹرول کے اہم شعبوں میں بھاری سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو‘۔ 
الشرق کے مطابق الغیص نے توجہ دلائی کہ ’توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کی جانب سے پیٹرول فیلڈ میں سرمایہ کاری بند کرنے کی اپیلوں سے مارکیٹ میں مزید ہلچل پیدا ہوگی‘۔ 
اوپیک کے سیکریٹری جنرل کا کہنا ہے کہ ’افراط زر کا ذمہ دار پیٹرول کو ٹھہرانا غلط ہے اور تکنیکی اعتبار سے یہ دعویٰ کسی طور درست نہیں‘۔ 

شیئر: