Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2017ءٹویٹر فورم کے شرکا میں ٹرمپ سرفہرست

ریاض .... ” 2017ءکے ٹویٹر“ فورم کے شرکا میں امریکی صدر اپنے دورہ سعودی عرب کے موقع پر ٹویٹ کرنے والوں میں سرفہرست ہیں۔ فورم کی سرپرستی ریاض کا ایک فائیو اسٹار ہوٹل کررہا ہے۔ فورم میں امریکی صدر ٹرمپ کے علاوہ اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ ثانی ٹویٹر کمپنی کے ایگزیکٹیو چیف جیک ڈورسی اور امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن شامل ہیں۔ ملالہ یوسف زئی اور شیخ عبداللہ بن زاید جیسی شخصیات ڈیجیٹل کے دور میں دہشتگردی اور انتہا پسندی کی مزاحمت پر تبصرے ریکارڈ کرا رہے ہیں۔ جی سی سی ممالک کے ماہرین ، اعلیٰ عہدیداران ، وزراءاور بین الاقوامی حیثیت کی مالک شخصیات بھی اس میں دلچسپی لے رہی ہیں۔ یہ لوگ سوشل میڈیا کے حوالے سے اپنے تجربات اور تاثرات بھی شیئر کررہے ہیں۔

شیئر: