Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوڈان سے انخلا، 149 پاکستانی خصوصی طیارے سے کراچی پہنچ گئے

پاکستان کی فضائیہ کا ایئربس طیارہ جمعے کو 149 مسافروں کو لے کر جدہ سے کراچی بحفاظت لینڈ کر گیا۔
رواں ماہ  اپریل کی 24 تاریخ کو سوڈان میں مسلح افواج اور نیم مسلح فوجی دستوں کے درمیان جھڑپوں کے بعد وہاں پھنس جانے والے غیرملکی شہریوں کے انخلا کے لیے سعودی عرب نے خصوصی آپریشن کا آغاز کیا۔ 
عرب نیوز کے مطابق مملکت کی جانب سے انخلا کا عمل شروع ہونے کے بعد سے اب تک تقریباً 3,000 افراد کو سوڈان سے نکالا گیا۔
ان افراد میں 119 سعودی شہری ہیں جبکہ دنیا بھر کی دیگر قومیتوں کے 2,872 افراد شامل ہیں۔  سوڈان سے شہریوں کے انخلاء پر پاکستان، برطانیہ اور فرانس سمیت عالمی برادری نے سعودی عرب سے سے اظہار تشکر کیا ہے۔

شیئر: