Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گلیشیئر پگھلنے سے کاغان ناران روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند

گلیشیئر پگھلنے سے کاغان ناران روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے۔
ٹورازم اتھارٹی خیبر پختونخوا کے ترجمان محمد سعد کا کہنا ہے کہ سیاح کاغان تک کا سفر کر سکتے ہیں تاہم ناران کے سفر سے گریز کریں۔
ناران روڈ پر چٹہ کٹھہ کے مقام پر گلیشیئر ہٹانے اور روڈ کی صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے۔
گوریہ چھنچ ناران کے مقام پر دوسرا بڑا گلیشیئر پگھلنے سے بھی راستہ بند ہے، گلیشیئر کی صفائی کے بعد سڑک کھولنے کا کام شروع کیا جائے گا۔
ترجمان محمد سعد کے مطابق سیاحوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ، این ایچ اے، محکمہ سیاحت، ٹورازم اتھارٹی اور کاغان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔
کسی بھی معلومات یا ہنگامی صورت حال میں سیاح ٹورازم ہیلپ لائن 1422 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
ٹورازم اتھارٹی خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ سیاحت سے متعلق معلومات سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر باقاعدگی سے شیئر کی جا رہی ہیں۔
گذشتہ سال مون سون میں سیلاب کی وجہ سے خیبر پختونخوا میں ہوٹل انڈسٹری اور رابطہ سڑکوں کو شدید نقصان پہنچا تھا۔
سیلاب کے بعد گلیشیئر پگھلنے سے بھی سڑکیں متاثر ہوئی ہیں جو بعد میں کھول دی گئیں۔

شیئر: