جمعہ سے منگل تک موسم کیسا رہے گا ؟
بعض مقامات پرژالہ باری اورتیز ہوائیں چلنے کا بھی قوی امکان ہے(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی عرب میں مومسیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ کل جمعہ 5 مئی 2023 سے منگل تک مملکت کے بیشتر علاقوں کا موسم غیر مستحکم رہے گا۔
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز نے توقع ظاہر کی ہے کہ عسیر ریجن اوراس کی کمشنریوں، باحہ اور اس کی کمشنریوں میں کل سے گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔
قومی مرکز نے توجہ دلائی کہ ابو عریش، صامطہ، طائف، جازان، نجران وغیرہ مقامات بھی بارش سے متاثر ہوں گے۔ موسلا دھار بارش سے بعض مقامات پر سیلاب کا بھی خطرہ ہے۔ بارش کے ساتھ ژالہ باری اور گرد آلود تیز ہوائیں بھی چلیں گی۔
قومی مرکزنے توقع ظاہر کی ہے کہ اتوار سے منگل تک بوندا باندی سے لے کر درمیانے درجے تک کی بارش کئی مقامات پر ہوگی ان میں ریاض ریجن اور القصیم کی بیشتر کمشنریاں شامل ہیں۔ علاوہ ازیں حفرالباطن، القیصومہ، الخفجی اور النعیریہ میں بھی بارش ہوگی۔
قومی مرکزنے توجہ دلائی ہےکہ سنیچر اور اتوار کو الجوف، تبوک اور شمالی حدود ریجنوں میں گرد آلود تیز ہوائیں چلیں گی۔