داخلی عازمین کے لیے 56 ہزار پرمٹ جاری
ذیالحجہ تک باقی رہ جانے والی نشستوں پرپرمٹ جاری کیے جائیں گے(فوٹو،ٹوئٹر)
سعودی عرب کے نائب وزیر حج و عمرہ عبدالفتاح مشاط نے کہا ہے کہ داخلی عازمین کو 56 ہزار سے زیادہ حج پرمٹ جاری کردیے گئے۔
الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے مشاط نے مزید کہا کہ ذی الحجہ تک باقی رہ جانے والی نشستوں کے لیے حج پرمٹ کے لیے درخواستوں کا اندراج جاری رہے گا۔
انکا کہنا تھا کہ سعودی شہری ابشر پلیٹ فارم کے ذریعے مکمل صورتحال دریافت کرسکتے ہیں۔
نائب وزیرحج نے کہا کہ داخلی عازمین کے حوالے سے جو انتظامات کیے جارہے ہیں وہ اعلی قیادت کی ہدایت کے عین مطابق ہیں ہمیں کہا گیا ہے کہ اندرون و بیرون مملکت سے زائرین کو جملہ سہولتیں فراہم کرنے کے لیے پیشگی انتظامات رکھے جائیں۔