اونٹ دوڑ کے مقابلے آئندہ ماہ ہوں گے
اونٹ ریس کا آغاز 10 جون جبکہ اختتام 15 جولائی کو ہوگی(فوٹو، ٹوئٹر)
اونٹوں کی سعودی فیڈریشن نے کہا ہے کہ 10 جون سے 15 جولائی 2023 تک اونٹوں کی دوڑ کا مقابلہ ہوگا اسے ’الفمارید 2023‘ کا نام دیا گیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق اونٹوں کی دوڑ 191 راؤنڈ پر مشتمل ہوگی۔ مقابلے میں جیتنے والوں کے لیے 23 لاکھ ریال سے زیادہ کے انعامات رکھے گئے ہیں۔
دوڑکا پہلا مرحلہ طائف، تبوک اور نجران میں ہوگا۔ طائف میں 50 راؤنڈ ہوں گے۔
تبوک میں 46 راؤنڈ ہوں گے ان میں سے 138 شرکا کو فائنل کے لیے منتخب کیا جائے گا۔
حائل میں40 راؤنڈ ہوں گے ان میں سے 120 فائنل کے لیے منتخب ہوں گے۔
نجران میں بھی 40 راؤنڈ ہوں گے اور 120کا انتخاب فائنل کے لیے عمل میں آئے گا۔
پہلے مرحلے میں اول آنے والے کو پانچ ہزار ریال، دوسرے کو 2500 ریال اور تیسرے نمبر پر آنے والے کو 15 سو اور چوتھے نمبر پر آنے والےکو ایک ہزار اور پانچویں نمبر پر آنے والے کو پانچسو ریال کا انعام دیا جائے گا۔ مقابلے کا فائنل راؤنڈ 15 جولائی کو طائف میں ہوگا۔