Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد نبوی اور مسجد قبا کے سابق امام شیخ محمد خلیل القاری کا انتقال

بیماری کے باعث انتہائی نگہداشت کے شعبے میں زیرعلاج تھے (فائل فوٹو: العربیہ)
سعودی عرب میں مسجد نبوی اور مسجد قبا کے سابق امام شیخ محمد خلیل القاری پیر کی صبح انتقال کرگئے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق شیخ محمد خلیل القاری کو مسجد قبا کی امامت تفویض کی گئی تھی پھر انہیں مسجد نبوی میں تراویح اور تہجد کی امامت کی ذمہ داری سونپی گئی۔
وہ جنوری 2023 سے بیماری کے باعث انتہائی نگہداشت کے شعبے میں زیرعلاج تھے۔ 
 سوشل میڈیا کے صارفین امام شیخ محمد خلیل القاری کے انتقال پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔
صارفین نے تحریر کیا کہ ’مدینہ منورہ آج  ایک بزرگ شخصیت شیخ محمد خلیل القاری سے محروم ہوگیا۔ وہ مسجد نبوی  کے امام رہ چکے تھے‘۔ 

شیئر: